وزیر خارجہ پاکستان اور سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ڈیووس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی موجود تھیں۔
اس موقع وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل نے جی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جی سی سی کے رکن ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور جی سی سی کے تناظر میں اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات ہیں۔
پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دونوں فریقین نے جلد از جلد مذاکرات کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
جی سی سی کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت پر مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
