
پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے، لانگ مارچ میں شریک پی ٹی آئی رہنما گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شریک رہنما پاکستان تحریک انصاف عامرڈوگربلیوایریا کےعلاقے میں گاڑی کی چھت سے گرگئے۔
رہنما پی ٹی آئی عامرڈوگراپنی گاڑی کی چھت پرکھڑے ہوکر کارکنوں کا جوش و خروش بڑھا رہے تھے اسی دوران گاڑی چلنے کی وجہ سے ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گر گئے۔
تاہم، خوش قسمتی سے انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اورتھوڑی دیر بعد گاڑیوں کے قافلے کی قیادت شروع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News