Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: نمائش چورنگی پر جاری دھرنا ختم، کارکنان منتشر

Now Reading:

کراچی: نمائش چورنگی پر جاری دھرنا ختم، کارکنان منتشر
نمائش چورنگی

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین کے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان کے بعد کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جناح ایونیو سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو 6 دن کا  وقت دیا ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 عمران خاں نے حکومت کو 6 دن میں اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کی تاریخ دینے کا کہا ہے بصورت دیگر انہوں نے ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے تنبیہہ کردی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے اس اعلان کے بعد کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جاری کارکنان نے دھرنا ختم کردیا ہے اور پرامن انداز میں منتشر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنان کو روکنے کے لئے نمائش چورنگی تک جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

Advertisement

انتظامیہ کے تمام تر سیکیورٹی اقدامات کے باوجود کارکنان نمائش چورنگی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے جنہیں منتشر کرنے کے لئے  آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تھی۔

اس موقع پر خاتون پولیس اہلکار بھی طلب کی گئیں تھیں تاکہ خواتین کارکنان سے نمٹا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر