Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے وہ زبردست فیچر متعارف کروادیا جو جی میل میں بھی نہیں

Now Reading:

واٹس ایپ نے وہ زبردست فیچر متعارف کروادیا جو جی میل میں بھی نہیں
واٹس ایپ

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے جس نے وہ زبردست فیچر متعارف کروایا ہے جو جی میل میں بھی نہیں ہے۔

کمپنی نے ایک میسیج میں 2 جی بی مواد بھیجنے کا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔

اب پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی کی ویڈیو، آڈیو اور ڈاکیومینٹس فائل آسانی سے بھیج سکیں گے۔

اگر تاحال بعض صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی تک مواد بھیجنے سے قاصر ہوں تو جلد ہی ان کے پاس بھی نیا فیچر کام شروع کردے گا۔

میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت دیے جانے کے بعد اب واٹس ایپ سب سے زیادہ مواد بھیجنے کی اجازت دینے والی اپیلی کیشن بن گئی ہے۔

Advertisement

گوگل کی جی میل پر بھی صارفین ایک ای میل کے ذریعے 25 ایم بی تک مواد بھیج سکتے ہیں یعنی جی میل صارفین واٹس ایپ کے مقابلے 1900 فیصد کم مواد بھیج سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ کی آؤٹ لک ای میل پر بھی صارفین کو 20 ایم بی مواد بھیجنے کی اجازت ہوتی ہے یہاں تک کے انسٹاگرام اور فیس بک بھی میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے۔

واٹس ایپ کی طرح صرف ٹیلی گرام ایپلیکیشن ایک میسیج کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ باقی تمام ایپس جن میں زوم، اسنیپ چیٹ، اسکائپ، گوگل چیٹ اور لنکڈ ان بھی شامل ہیں وہ 2 جی بی ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی میسیج پر ایموجیز کے ذریعے ریپلائی کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جبکہ میسیجنگ ایپ نے کسی بھی گروپ میں میمبرز کی تعداد بڑھانے کا فیچر بھی متعارف کروا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر