کسی بھی چور کی سزا معطل تو ہو جاتی ہے مگر سزا ختم نہیں ہوتی، عطاء تارڑ
ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا ہے ، یہ اب دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، جو حشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد تمہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران نیاز ی سیاست کے گم شدہ ماضی میں چلا گیا، مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی اور گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
