Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کی آئی سی سی سے کووڈ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کی درخواست

Now Reading:

بابر اعظم کی آئی سی سی سے کووڈ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کی درخواست
بابر اعظم کی آئی سی سی سے کووڈ کے بعد کی صورت حال کا جائزے لینے کی درخواست

بابر اعظم کی آئی سی سی سے کووڈ کے بعد کی صورت حال کا جائزے لینے کی درخواست

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی سے کووڈ 19 کے بعد کی صورت حال کا ازسر نو جائزہ لینے کی درخواست کردی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے دوران بولرز نے چیلنجنگ صورت حال کا سامنا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز جیتنے کے لیے پرعزم

Advertisement

بابر اعظم نے کہا کہ بولرز کو سب سے زیادہ کریڈٹ جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے حق میں قوانین نہ ہونے کے باوجود صورت حال کا سامنا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولرز کو گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کی ضرورت پڑتی ہے جس سے گیند سوئنگ ہوتی ہے لیکن وہ تھوک نہیں لگاسکتے تھے جبکہ پسینے سے گیند اس طرح نہیں چکمتی جس طرح تھوک سے چمکتی ہے۔

کپتان نے کہا کہ اب چونکہ کووڈ 19 کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے تو کووڈ کی وجہ سے بنائی جانے والی پالیسیز کا ازسر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔

Advertisement

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملک نے کووڈ کے حوالے سے الگ پالیسی بنارکھی تھی، جیسے نیوزی لینڈ میں 14 دن کا قرنطینہ تھا جبکہ ویسٹ انڈیز میں ایک ہفتے کا اور انگلینڈ میں پانچ دن کا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان پالیسیز کو فالو کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے ہر ملک میں ایک نیا چیلنج ہوا کرتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر