Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد شہزاد نے دوبارہ ایکشن میں آنے کے لیے تیاری پکڑ لی

Now Reading:

احمد شہزاد نے دوبارہ ایکشن میں آنے کے لیے تیاری پکڑ لی
احمد شہزاد نے دوبارہ ایکشن میں آنے کے لیے تیاری پکڑ لی

احمد شہزاد نے دوبارہ ایکشن میں آنے کے لیے تیاری پکڑ لی

قومی ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے کرکٹ کے میدان میں دوبارہ ایکشن دکھانے کے لیے تیاری پکڑ لی ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

قومی بیٹر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے اور میں اس کے لیے پوری جان لگارہا ہوں‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی بلے باز نے پاکستان کے شمالی جات سے اپنی تصویر کو شیئر کیا تھا جس میں وہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے دکھائی دیے تھے۔

Advertisement

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’میرے خوبصورت ملک میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے، لاہور کی گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پہاڑوں میں کچھ وقت گزار رہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے 30 سالہ بیٹر احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 5 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 10 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیریئر میں 59 چھکے اور 525 چوکے لگائیں ہیں جبکہ سب سے زیادہ انہوں نے ٹیسٹ میں 176، ون ڈے میں 124 اور ٹی ٹوئنٹی میں 111 رنز اسکور کیے ہیں۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے 2009 میں ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر