Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانیوں کے لئے ویزہ سروس بحال

Now Reading:

افغانیوں کے لئے ویزہ سروس بحال
سروس

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغانوں کے لیے ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ویزہ سروس اتوار 29 دسمبر سے بحال ہوگی۔

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک ترجمان عدیل خان نے بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کل سے ویزہ سروس شروع کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بھی افغان قونصل خانے کا آپریشن بحال ہو گیا ہے۔

افغانستان نے اپنا قونصل خانہ 11 اکتوبر جبکہ پاکستان نے کابل میں ویزہ آپریشن 3 نومبر کو بند کر دیا تھا۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویزہ سیکشن کو بند کیا جارہا ہے۔

Advertisement

پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی عملے کو ہراساں کرنی کی شکایت کی تھی۔

امریکہ، افغانستان سے 4000 فوجیوں کے انخلا کا اعلان کرے گا

جبکہ افغانستان نے پشاور میں اپنا قونصل خانہ افغان مارکیٹ کی ملکیت کے تنازعے کی وجہ سے بند کیا تھا۔

کابل میں صحافی انیس الرحمان کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں میں پاکستانی قونصلیٹ افغان عوام کو ویزے جاری کرتا ہے تاہم کابل سے زیادہ لوگ پاکستان جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ اس سے زیادہ متاثر تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ افغان اس انتظار میں تھے کہ کب ویزہ سروس دوبارہ بحال ہوگی۔

’تقریباً دو مہینوں سے ویزہ سیکشن بند ہے، پاکستان میں ہمارے، رشتہ دار، دوست، اور استاد ہیں اور دوسری بات یہ کہ ہمارے لوگ علاج اور کاروبار کے لیے پشاور، اسلام آباد اور لاہور جاتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ سب سے اہم بات کسی کی بیویاں پاکستان میں ہیں تو کسی کے شوہر، ان کو گذشتہ دو ماہ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا اور بدقسمتی یہ ہے کہ دونوں ممالک میں اس پر کوئی قانون موجود نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے جب دو ملکوں کے درمیان تعلقات شدید خراب ہوتے ہیں تو پھر وہ سفارتخانے بند کر دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر