Advertisement
Advertisement
Advertisement

راحت فتح علی خان کے مسقط میں تاریخی کنسرٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Now Reading:

راحت فتح علی خان کے مسقط میں تاریخی کنسرٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کے  مسقط میں تاریخی کنسرٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

3 جون 2022 کو مسقط میں ہونے والے مثالی کنسرٹ کی کے لیے دن رات ریہرسل کی تیاریاں جاری ہیں جس میں عربی فارسی ہندی اردو اور ترک زبان میں کلام پیش کیے جائیں گے۔

مسقط میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشنر کا کہنا ہے کہ بہت خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ دنیا کے بہت بڑے صوفی گائیک استاد راحت فتح علی خان مسقط میں 9 برس بعد ایک بڑے میوزیکل شو میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسقط میں رہنے والوں کو ان کی آمد کا بے تابی سے انتظار ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم 9 سال بعد مسقط میں کنسرٹ کرنے جاری رہی ہے۔

انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے شو کو غیر معمولی بنانے کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

صوفیانہ کلام کی گائیکی کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ 3 جون 2022 کا مسقط کا شو غیر معمولی اور یادگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ استاد راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے صوفیانہ موسیقی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور دنیا بھر میں اپنے نام کا لوہا منوایا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر