Advertisement
Advertisement
Advertisement

گڑ کا نیم گرم پانی پینے سے کیا حیرت انگیزنتائج حاصل ہو سکتے ہیں؟

Now Reading:

گڑ کا نیم گرم پانی پینے سے کیا حیرت انگیزنتائج حاصل ہو سکتے ہیں؟

گڑ تو آپ نے بہت کھایا ہوگا لیکن آج جانئے کہ صبح سویرے گڑ کا نیم گرم پانی پینے سے آپ کو کیا حیرت انگیزنتائج حاصل ہو سکتے ہیں؟۔

گُڑ آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کو وزن کم کرنے سے لے کر آپ کے جسم کو گرم رکھنے تک مختلف قسم کے فوائد فراہم کرتا ہے۔

گڑ کے پانی کے فوائد :

نزلہ زکام اور فلو سے محفوظ رکھتا ہے:

گڑ جسم میں گرمی پہنچا کر نزلہ زکام اور فلو سے بچاتا ہے اس کے اندر موجود متعدد فینولک مرکبات آکسیڈیٹیو جسم میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

Advertisement

نظامِ ہاضمہ کو درست کرے:

گڑ اور اس کا پانی نظامِ انہظام کے لئے بہترین ہیں۔ اس کا پانی اگر صبح سویرے پی لیا جائے تو اس سے آپ کے جسم کا پورا میٹابولک سسٹم متحرک ہو جائے گا اور سارا دن آپ ایکٹو رہیں گے۔

وزن میں کمی لاتا ہے:

اس کا باقاعدہ استعمال وزن میں حیرت انگیز کمی لا سکتا ہے۔ گڑ میں چونکہ پوٹاشئیم موجود ہوتا ہے اس لئے یہ جسم میں الیکٹرولائٹ کے توازن کو درست رکھتا ہے جس سے آپ کا وزن کم ہوتا ہے۔

اینیمیا میں فائدہ مند:

اینیمیا یا خون کی کمی کے لئے بھی گڑ کا پانی بہت فائدہ مند ہے۔ خاص کر خواتین میں خون کی کمی کا مرض خاصا عام ہے۔ گڑ کا نیم گرم پانی پینے سے ہیموگلوبن کی سطح بڑھ جاتی ہے، چونکہ یہ آئرن اور فولیٹ سے بھرا ہوتا ہے۔ اسی لئے خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔

Advertisement

جوڑوں کے درد میں مفید:

گڑ کا پانی پینے سے ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے کیونکہ اس میں وٹامنز، فاسفورس، آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم شامل ہیں جوکہ ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید:

پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے گرم پانی میں گُڑ ملا کر پینے سے جسم میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر