Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ سے نیب ترمیمی بل، انتخابات کا ترمیمی بل منظور

Now Reading:

سینیٹ سے نیب ترمیمی بل، انتخابات کا ترمیمی بل منظور
سینیٹ سے نیب ترمیمی بل، انتخابات ترمیم بل منظور

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی نیب ترمیمی بل اور انتخابات کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت آج سینیٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی سے منظور کرائے جانے والے  ترمیمی بل پیش کیے گئے ۔

بل مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پر وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز کا ووٹ نہ ختم کیا گیا نہ ہی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے ووٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا ہے اور ان کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی سے منظور کردہ انتخابات ترمیمی بل 2022 منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیے گئے جس پر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج  کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس کے دوران بل کی شق وار منطوری دی گئی جو کہ بل کثرت رائے سے منطور کیا گیا ہے۔

گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں میں پیش کرنا ہوگا 

نیب کے قوانین میں ترامیم کے بعد نیب گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کرنے کا پابند ہوگا تاہم گرفتاری سے قبل ٹھوس ثبوت کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی جب کہ قومی احتساب بیورو اب 6 ماہ میں انکوائری کا آغازکرنے کا پابند ہوگا۔

نیب قوانین میں ترامیم کے بعد ٹیکس معاملات، ترقیاتی منصوبوں میں بے قاعدگی کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے۔ مالی فائدہ نہ اٹھانے کی صورت میں وفاقی یا صوبائی کابینہ کے فیصلے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے۔

پرانا چیئرمین دوبارہ تعینات نہیں ہوگا

نیب ترمیمی بل میں چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد کا طریقہ کار وضع کردیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ پر ڈپٹی چیئرمین قائم مقام سربراہ ہوں گے، ان کی عدم موجودگی میں ادارے کے کسی بھی سینئر افسر کو قائم مقام چیئرمین کا چارج مل جائے گا اور پرانا چیئرمین دوبارہ تعینات نہیں ہوسکے گا۔

Advertisement

نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے مشاورتی عمل 2 ماہ پہلے شروع کیا جائے گا، مشاورتی عمل 40 روز میں مکمل ہوگا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا، پارلیمانی کمیٹی چیئرمین نیب کا نام 30 روز میں فائنل کرے گی۔

ترامیم کے مطابق احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے لیے متعلق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری ہوگی۔

ریمانڈ 90 دن سے کم کرکے 14 دن کردیا گیا

نئے قوانین کے مطابق کیس دائر کرنے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکے گی، نیب گرفتاری سے قبل ثبوت کی دستیابی یقینی بنائے گا، نیب قانون میں ترمیم کرکے ریمانڈ 90 دن سے کم کرکے 14 دن کردیا گیا ہے، نیب ملزم کے لیے اپیل کا حق 10 روز سے پڑھا کر 30 روز کر دیا گیا ہے۔

ترامیم کے تحت ملزم کے خلاف ریفرنس دائر ہونے تک کوئی نیب افسر میڈیا میں بیان نہیں دے گا، ریفرنس دائر ہونے سے قبل بیان دینے پر متعلقہ نیب افسر کو ایک سال تک قید اور 10 لاکھ تک جرمانہ عائد ہوسکے گا، کسی کے خلاف کیس جھوٹا ثابت ہونے پر ذمہ دار شخص کو 5 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔

الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل منظور

Advertisement

 الیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم کردی گئیں ہیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم

بل کے مطابق انتخابات ایکٹ 2017ء کے سیکشن 94 اور سیکشن 103 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ترامیم کے مطابق الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کرے، الیکٹرانک اور بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا بھی ضمنی انتخابات میں پائلٹ پراجیکٹ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر