Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی حکومت نے ملک کا تعلیمی نظام تباہ کیا، اسماعیل راہو

Now Reading:

عمران خان کی حکومت نے ملک کا تعلیمی نظام تباہ کیا، اسماعیل راہو
اسماعیل راہو

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ملک کا تعلیمی نظام تباہ کیا۔

وفاقی بجٹ میں سرکاری جامعات کی گرانٹ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ سرکاری جامعات کابجٹ65 بلین سے 30 بلین کرنے سے تحقیقی تعلیم مکمل طورپررک جائےگی۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سرکاری جامعات کے بجٹ میں کٹوتی کرنے سے طلبہ اور اساتذہ کی مشکلات میں اضافہ ہوجا ئیگا اور جامعات معاشی بحران کا شکار ہوجائینگی۔

انہوں نے کہا کہ  بجٹ کم ہونےسےغریب طالبعلمو ں کی فیسوں میں اضافہ ہوگا اور ان کی تعلیم پر بڑا اثر پڑیگا، عمران خان کی حکومت نے ملک کا تعلیمی نظام تباہ کیا۔

Advertisement

اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران خان پی ایم ہاؤس کو تو یونیورسٹی نہیں بنا سکے مگر باقی تمام جامعات کو معاشی بحران میں دھکیل دیا، پچھلے چار سال میں وفاق نے جامعات کی گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات پہلے ہی تنخواہ، پینشن کے اضافے اور ترقیاتی کاموں کی بجیٹ کے اضافے کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری جامعات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلبہ و طالبات کا واحد سہارا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر