Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف

Now Reading:

امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 51ویں  اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 98 افسران کو ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 32 افسران بھی شریک تھے۔

Advertisement

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  نے کہا کہ پاکستان کو ایک جارح دشمن کا سامنا ہے جو اپنی روایتی جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

امیر البحر  نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوٸی میری ٹاٸم صورتحال ہمہ وقت چوکس و تیار رہنے کی متقاضی ہے۔

قبل ازیں کالج کے کمانڈانٹ نے کورس کے دوران شرکاء کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر