Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے، میر ضیاء اللہ لانگو

Now Reading:

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے، میر ضیاء اللہ لانگو
میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 32اضلاع کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے21ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے، حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج اور ایف سی کو کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر رکھا گیا ہے، حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

 مشیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ فل پرف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، امن وامان سے متعلق اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی  صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوام کو حق رائے کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کا استعمال کرکے اپنے حق رائے دہی میں ضرور حصہ لے،  عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر