Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان مسعود کی قسمت کھل گئی،وائٹ بال کرکٹ سے چند قدم دور

Now Reading:

شان مسعود کی قسمت کھل گئی،وائٹ بال کرکٹ سے چند قدم دور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ شان مسعود مستقبل میں وائٹ بال اسکواڈز کے لیے منتخب ہونے کے قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شان مسعود، جو اس وقت امام الحق اور عبداللہ شفیق کے بعد تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں، اپنے کلب ڈربی شائر کے لیے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ایک رہے ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ شان مسعود پاکستانی ٹیم سے زیادہ دور نہیں ہیں وہ تیسرے اوپنر کے طور پر  ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں، اور وہ وائٹ بال کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس وائٹ بال کرکٹ میں ٹاپ ہیوی لائن اپ ہے، ہمارا اگلا غور شاید اسے کسی اور پوزیشن پر موقع دینا ہے  اور میں اس بارے میں شان  مسعود سے رابطے میں ہوں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مزید  کہا کہ ہم شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانا چاہتے ہیں اور اس لیے ہم انتظار کریں گے کہ وہ کسی ڈومیسٹک یا لیگ میں اس کردار کو نبھائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اب تک  شان مسعود 844 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بین کامپٹن 878 رنز کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر