Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمگیر خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

عالمگیر خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عالمگیر خان

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان

ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کے معاملے میں عالمگیرخان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں سیشن عدالت شرقی کراچی میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کے معاملے پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف عالمگیرخان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران وکیل عالمگیر خان نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ نہیں ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ویڈیو ثبوت بھی نظر انداز نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ اس ویڈیو میں بھی کسی ادارے کا نام نہیں ہے۔ عالمگیرخان اسی مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عالمگیر خان اور دیگر نے گلشن اقبال میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ میں پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیرسمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

عالمگیرنے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ قائم کیا گیا۔ مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر