Advertisement
Advertisement
Advertisement

اربوں روپے لگانے والی آر سی بی اب تک ٹائٹل سے محروم

Now Reading:

اربوں روپے لگانے والی آر سی بی اب تک ٹائٹل سے محروم

انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور گزشتہ 15 سال میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود اب تک ٹائٹل سے محروم ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کا آئی پی ایل جیتنے کا خواب ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا ہے ۔ ٹیم کو مسلسل لیگ کے 15 ویں سیزن میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور رواں سیزن کے کوالیفائر 2 کے میچ میں راجھستان رائلز کے ہاتھوں ہار ملی.

رائل چیلنجرز بنگلور کا آئی پی ایل جیتنے کا خواب ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا ہے ۔ آئی پی ایل 2022 کے کوالیفائر ٹو میں اس کو راجھستان رائلز نے سات وکٹوں سے ہرایا ۔ جوز بٹلر نے سیزن کی چوتھی سنچری بنا کر ویرات کوہلی کا خطاب جیتنے کا خواب ایک مرتبہ پھر پورا نہی ہونے دیا.

ویرات کوہلی بھی بطور کھلاڑی اب تک آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیت سکے ہیں ۔ وہ شروعات سے ہی آر سی بی کا حصہ رہے ہیں اور ٹیم بھی اب تک خطاب جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے.

آر سی بی کی ٹیم ٹی 20 لیگ کی تاریخ میں کھلاڑیوں کو خریدنے میں سب سے زیادہ پیسے خرچ کرچکی ہے، اس نے اب تک تقریبا 910 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں،

Advertisement

آر سی بی نے ویرات کوہلی کو سیلری کے طور پر تقریبا 158 کروڑ روپے دیئے مگر دونوں کے آئی پی ایل جیتنے کا خواب ابھی بھی ادھورا ہے ۔

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی لیگ کے موجود سیزن سے پہلے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی ، اس کے بعد ٹیم نے انہیں 15 کروڑ روپے میں ریٹین کیا تھا اور فاف ڈوپلیسی کو ٹیم کی کمان دی گئی تھی.

آر سی بی کی تاریخ کی بات کریں تو اس نے اب تک سات کپتانوں کو آزمایا ہے ، لیکن کوئی بھی جیت نہیں دلا سکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر