’ڈیڈ پول‘ سیریز کی تیسری فلم جلد ریلیز کردی جائے گی
’ڈیڈ پول‘ سیریز کی تیسری فلم جلد ریلیز کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سائنس فکشن کی ’ڈیڈ پول‘ سیریز ایک کامیاب ترین فلم ہے جو بہت جلد شائیقین کے لیے پیش کر دی جائے گی۔
گزشتہ سال ’ڈیڈ پول‘ سیریز کی آخری فلم ریلیز ہوئی تھی جس کو شائیقین نے بہت پسند کیا تھا،’ڈیڈ پول‘ فلم نے باکس آفس پر بھی ریکارڈ قائم کیا تھا اور بہت کامیابی حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ 2018 میں ڈیڈ پول سیریز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ’آر ریٹڈ‘ فلموں کی فہرست میں جگہ بنالی تھی۔
’ڈیڈ پول‘سائنس فکشن فلم ہئے جس کی پہلی سیریز 2016 میں ریلیز کی گئی تھی
ڈیڈ پول کی پہلی فلم نے بھی شاندار کمائی کی تھی اور یہ فلم رواں برس تک ’آر ریٹڈ‘ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی تھی، تاہم رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’جوکر‘ نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تیسری فلم کو مارول اسٹوڈیو کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کے مرکزی ہیرو ریان ریونلڈس نے تصدیق کے مطابق ڈیڈ پول کی تیسری فلم کی شوٹنگ آنے والے سال میں اختتام کے قریب تر ہو گی اور بہت جلد ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم کو سال2020 کے آخر یا پھر 2021 کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ’ڈیڈ پول‘ کی پہلی فلم نے ایک ارب ڈالر کے قریب کمائی کی تھی جب کہ اس سیریز کی دوسری فلم ’ڈیڈ پول 2‘ نے بھی 800 کروڑ ڈالر تک کی کمائی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
