Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری

Now Reading:

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری
پاکستان اور افغانستان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آگئی ، پشاور میں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں 55 روز بعد قونصلر سروسز بحال ہوچکے اور ویزا کا اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے  جبکہ پشاورمیں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان حکام نے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر قابو پانے کی یقین دہانی کرائی جس کے نتیجہ میں پاکستان اور افغانستان نے 2 ماہ کے سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد دوبارہ ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔-

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ روزانہ افغان شہریوں کو بغیر فیس کے 3 ہزار ویزے جاری کرتا ہےجبکہ  ویزا اجراء کے دوبارہ آغاز سے دونوں ممالک بالخصوص عام افغان شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی ۔

پاکستان نےافغان انتخاب میں کوئی مداخلت نہیں کی

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان نے کابل میں اپنے سفارتکاروں، عملے کی ہراسگی پر 3 نومبر کو سفارت خانے کے قونصلر سیکشن بند کر دیا تھا جبکہ سفارتی مشن نے غیر معینہ مدت تک ویزہ اجراء بند رکھنے کا اعلان کر دیا تھا اور دفتر خارجہ نے کابل میں سفارتکاروں کی حفاظت پر سنگین تحفظات ظاہر کرنے کے لئے افغان ناظم الامور کو طلب بھی کیا تھا۔

پاکستانی حکام کی طرف سے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کو ایک وڈیو کلپ بھی جاری کی گئی تھی جس میں افغان حکام پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن حسن وزیر اور ایک اور سفارت کار کی گاڑی کو روکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر