
بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
کرینہ کپور بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو 41 سال کی ہونے کے باوجود بھی بوڑھی نہیں لگتی ہیں۔
تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ کا رُخ کرتے ہوئے اپنے ناقدین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ ہمیشہ سرفہرست ہوتا ہے۔‘
کرینہ کپور نے لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ لیکن میرے لیے، اس لفظ کا مطلب بڑی عُمر کا ہونا ہے۔‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ہاں! ہم بڑے ہیں اور سمجھدار ہیں لیکن کیا تم بے نام، بے چہرہ، بے عمر ہو؟ اور آپ کے لوگ بھی ہیں۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اکثر ’بڈھی‘ کے نام سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News