Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت جنوبی افریقہ سیریز،بائیو ببل کی پابندیاں ختم کردی گئیں

Now Reading:

بھارت جنوبی افریقہ سیریز،بائیو ببل کی پابندیاں ختم کردی گئیں

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آنے والی سیریز میں بائیو سیکیور ببل پابندیاں نہیں ہوں گی، اس کی تصدیق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دو سالوں میں پہلی بین الاقوامی سیریز ہوگی جہاں  بھارتی کھلاڑیوں کے لیے کوئی بایو سیکیور  ببل نہیں ہوگا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے کہا کہ  کھلاڑیوں کو ہوٹل کے بائیو ببل کے اندر خاندان جیسا ماحول ملا، آئی پی ایل کے معاملے میں ہمارے پاس ہر ٹیم کے لیے مخصوص ہوٹل تھے، پورا ٹورنامنٹ ایک جگہ منعقد ہوا تمام ٹیموں کے پاس اپنے لاؤنجز، تفریحی مراکزتھے، لہذا انہوں نے بھی لطف اٹھایا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان  پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی  سیریز 9 جون سے شروع ہونے والی ہے اور یہ 19 جون تک چلے گی۔

 کے ایل راہول  بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دنیش کارتک اور ہاردک پانڈیا ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہوڈا، شریاس آئیر، رشبھ پنت ( نائب کپتان)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش آئیر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، اکسر پٹیل، روی بنو ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارشدیپ سنگھ عمران ملک شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر