Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نےمیڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

وزیراعظم نےمیڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے ‏اجلاس میں موجودہ سیاسی اورمعاشی صورتحال پربات چیت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ‏نیب آرڈیننس پرحکومتی بیانیےسےبھی آگاہ کیاجائےگا جبکہ اس دوران قانونی ٹیم اورحکومتی رہنمابھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل سے متعلق بریفنگ دے گی۔

وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Advertisement

ذرائع نے بتایاکہ حکومتی پالیسیوں کو میڈیا میں اجاگر کرنے کی حکمت عملی پرغورکیاجائےگاجبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس پراپوزیشن کو جواب دینے کیلئے حکمت بھی تیارکی جائے گی۔

گزشتہ روزوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کانیب آرڈیننس سے متعلق پریس کانفرنس میں  کہنا ہے کہ ماضی میں نیب قوانین میں ترامیم کی کوششوں کا مقصد خود کو بچانا تھا اور اگر اس مرتبہ کی گئی ترامیم سے کوئی ذاتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اس حکومت میں یہ نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے یہ تاثر دیا گیا کہ احتساب کا عمل ختم ہوگیا، نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے کچھ وضاحتیں بہت ضروری ہیں، ماضی میں آرڈیننس میں ترمیم خواہشات پر مبنی تھی جو ابہام کی وجہ تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ‘آرڈیننس کو پارلیمان کے پاس ہی جانا ہے اگر اپوزیشن کی کسی جماعت کے پاس کوئی بہتر تجویز ہے تو سامنے لائے۔’

انھوں نے کہا کہ ‘گزشتہ 10 برس میں نیب قوانین میں تبدیلی کی خواہشات بدنیتی پر مبنی تھیں شاید اسی وجہ سے ان پر عمل نہ ہو سکا۔’

شہزاد اکبر نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترمیم کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکوہ ترمیم کی بدولت ٹیکس کے تمام معاملات نیب نہیں بلکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) دیکھے گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر