Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں کی حمایت کرنے والے معروف بھارتی گلوکار قتل

Now Reading:

کسانوں کی حمایت کرنے والے معروف بھارتی گلوکار قتل

بھارت کے معروف گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موس والا کو پنجاب میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا.

یہ واقعہ پنجاب کی جانب سے سدھو موس والا کی سیکیوریٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا۔

کانگریس لیڈر اور پنجابی گلوکار سدھو موس والا کو آج مانسا ضلع میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ سے دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ واقعہ پنجاب کی جانب سے مسٹر موس والا سمیت 424 افراد کی سیکیوریٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا۔

بھگونت مان حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی مشق کے ایک حصے کے طور پر سیکیوریٹی کو واپس لے لیا گیا تھا۔

Advertisement

یہ حملہ اس وقت ہوا جب مسٹر موس والا اور ان کے دو دوست جیپ میں پنجاب کے گاؤں جواہر جا رہے تھے۔

مسٹر موسی والا کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی تھی، وہ اپنی سیٹ پر گرے ہوئے پائے گئے تھے اور بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

شوبھدیپ سنگھ سدھو اپنے اسٹیج کے نام سدھو موس والا سے مشہور تھے۔ 28 سالہ نوجوان کا تعلق مانسا کے نواحی گاؤں موس والا سے تھا اور انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں کئی سپر ہٹ گانے دیے۔

سدھو موس والا بھارتی پنجاب کے کسان دھرنے میں بھی کافی سرگرم رہے اور اس حوالے سے گیت بھی گائے جو کافی مقبول ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر