Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو انتقال کر گئے

Now Reading:

گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو انتقال کر گئے

کانگریس رہنما اور پنجابی گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو موسےوالا انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو کو کل شام ضلع مانسا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

وہ اپنے گاؤں سے چند دوستوں کے ہمراہ جیپ میں سوار ہو کر کسی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا اُن 424 شخصیات میں شامل تھے جنہیں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی ختم کردی گئی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ سدھو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سے سیکیورٹی مانگنے کے حوالے سے ہی ملاقات کرنے جارہے تھے۔

Advertisement

نامعلوم مسلح افراد نے ان کی جیپ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کی وجہ سے اس واقعے میں سدھو کے دو دوست بھی زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گلوکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے رواں سال 20 فروری کو کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر