 
                                                                              کانز فلم فیسٹیول میں ایرانی اداکارہ زہرا امیر ابراہیمی نے بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے یہ ایوارڈ ہولی اسپائیڈر کے لیے جیتا ہے جس میں اداکارہ نے ایک صحافی کا کردار ادا کیا جو طوائفوں کے سلسلہ وار قتل کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
زہرا امیر نے ایوارڈز کی تقریب میں حاضرین کو بتایا کہ میں نے آج رات اس اسٹیج پر آنے کے لیے ایک طویل سفر طے کیا ہے، یہ کوئی آسان کہانی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ ہولی اسپائیڈر جس کی ہدایت کاری ڈینش ایرانی علی عباسی نے کی ہے، یہ ایک محنت کش طبقے کے آدمی کی سچی کہانی ہے جس نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں طوائفوں کو قتل کیا اور اسے مکڑی کے قاتل کے نام سے جانا گیا۔
عباسی کو ایران میں فلم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور بالآخر اس کی شوٹنگ اردن میں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 