Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہبل خلائی دوربین نے کائنات کے بعید ترین ستارے کا نظارہ کرلیا

Now Reading:

ہبل خلائی دوربین نے کائنات کے بعید ترین ستارے کا نظارہ کرلیا

گزشتہ تین دہائیوں سے کائنات کے متعلق ہماری معلومات میں اضافے اور خوبصورت ترین اجرامِ فلکی کا نظارہ کرانے کے بعد کائنات میں دور ترین ستارے کی ایک تصویر کھینچی ہے۔

اب جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات نے ہبل خلائی دوربین کی مدد سے ایک ایسے ستارے کا عکس لیا ہے جو بارہ ارب نوے کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ اسے ماہرین نے بعید ترین ستارہ قرار دیا ہے۔ اسے WHL0137-LS کا تکنیکی نام دیا گیا ہے۔ تاہم اس کا سادہ نام ایرینڈل ہے جو قدیم انگریزی میں صبح کے ستارے یا ابھرتے ستارے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کائنات کی تشکیل کےابتائی ایک ارب برس تک یہ ستارہ روشنی بکھیر رہا تھا اور اس وقت کائنات نئی نئی بنی تھی اور اس کی عمر موجودہ کائنات کی عمر کے مقابلے میں صرف سات فیصد تھی۔

سال 2018 میں ہبل خلائی دوربین نے ایک دور ترین ستارہ دریافت کیا تھا جو نو ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود تھا لیکن اب نئی دریافت نے سارے ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔ تاہم یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ اس ستارے کی دریافت سے ہم کائنات کی ابتدا کے متعلق بہت کچھ جان سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر