Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع

Now Reading:

لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع
لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع

لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس میں شیڈول کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نے تربیتی کیمپ میں موجود 45 کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عماد وسیم اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی بھی کنڈیشنگ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ ان دونوں کھلاڑیوں نے جم ورک کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ

کیمپ کا بنیادی مقصد آنے والے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر بنانا اور ان کے کھیل میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنا ہے جبکہ کیمپ کے دوران دو پریکٹس میچز بھی شیڈول کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کا آغاز 8 جون سے ہونے جارہا ہے جس کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں ہی لگے گا۔

تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑی یکم جون کو لاہور میں رپورٹ کریں گے جبکہ انگلش کاؤنٹی میں مصروف کھلاڑی بھی یکم جون کو ہی رپورٹ کریں گے۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کروائی جائیں گی۔

Advertisement

دوسری جانب ہوم سیریز کے لیے تاحال وینیو فائنل نہیں ہوسکا ہے کیونکہ پی سی بی انتظامیہ کو ملتان میں کروانے کی تو اجازت مل گئی ہے لیکن تحریری اجازت کا اب بھی انتظار ہے جس کے لیے آج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے لیے پہلی ترجیح راولپنڈی تھی لیکن کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بیک اپ کے طور پر ملتان کو رکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر