
اختیارولی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان کا فنڈ بھی پی ٹی آئی کھا گئی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیارولی خان نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل تک فرعون کے لہجے میں بات کرنے والوں کو آج روتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران ہمت کریں وزیراعلی ہاؤس کے پی کے سامنے جاکر احتجاج کریں ہم ساتھ دینگے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کے پی کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے سے اربوں روپے پی ٹی آئ کی سوشل میڈیا پر خرچ کئے جا رہے ہیں، اگر آپ چور نہی تو بی آر ٹی کیس پر سٹے آرڈر کیوں لیا ہے ؟
اختیارولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کا فنڈ بھی پی ٹی آئی کھا گئی ہے، بنی گالہ کے مفرور کو کس قانون کے تحت خیبرپختونخوا میں سرکاری پناہ دی گئی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے پورے ملک اور پاکستان کے وسائل کو آئی ایم ایف کو گروی دیدیا ہے اور آج ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News