Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائڈ لائن جاری

Now Reading:

حج سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائڈ لائن جاری
حج

حج

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائڈ لائن جاری کردی ہے۔

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائڈ لائن جاری کی ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کے لئے عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر حج 2022 کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا حج کے اخراجات میں کمی کا اعلان

عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا  ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پالیسی گائڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا، حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہوگی۔

دوسری جانب پی آئی اے نے بھی حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد  جاری کردیے ہیں جبکہ حج آپریشن نارتھ اور ساؤتھ ریجنز کے تحت ہوگا۔

Advertisement

پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساؤتھ ریجن کے تحت مقرر کردیئے ہیں جن کی ادائیگی امریکی ڈالر  کے مساوی پاکستانی روپوں میں کی جائیگی۔

Advertisement

کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے 860 ڈالر اور زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہوگا جس کے لیے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر