Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکی قومی مفاد کے تمام مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اور ترکی قومی مفاد کے تمام مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے ملک کو خود انحصاری اور سیاسی طور پر مستحکم بنانے کے عزم اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مثالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی روابط پر مضبوطی سے قائم ہیں اور دونوں طرف سے سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ان ساڑھے سات دہائیوں میں، دونوں فریق ہر طرح کی تبدیلیوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی بنیادی قومی مفاد کے تمام مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم اقتصادی تعاون پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے پاک ترکی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ دورہ ترکی کے دوران وہ  کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارکمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات:

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی، صحت، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کیے ہیں جو پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں اور ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

سی پیک کے متعلق اظہار خیال:

 وزیراعظم نے کہا کہ جہاں پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو گہرا اور وسیع کرنا چاہتا ہے، وہیں اس کی توجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر