Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمرہ کاظمی کا شوہرملزم نجیب شاہ رخ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

Now Reading:

نمرہ کاظمی کا شوہرملزم نجیب شاہ رخ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
نمرہ کاظمی

عدالت نے نمرہ کاظمی کے شوہرملزم نجیب شاہ رخ کو 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں نمرہ کاظمی اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے نمرہ کاظمی کے شوہر نجیب شاہ رخ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نمرہ کاظمی اور ملزم نجیب کو گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کے میڈیکل کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

پولیس کے تفتیشی افسر نے یہ بھی بتایا کہ مقدمے میں چھ ملزمان مفرور ہیں۔ ملزم سے دیگر ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کرنی ہے۔

عدالت نے ملزم نجیب شاہ رخ کو 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے پولیس سے آیندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں گذشتہ روز کی سماعت بھی پڑھیے

سندھ ہائی کورٹ نےنمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئےعمرکا تعین ہونے تک لڑکی کو پناہ شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کلاس ٹین میں توعمرچودہ پندرہ سال ہوتی ہے۔ آپ اٹھارہ سال کی تو نہیں ہیں۔

نمرہ کاظمی نے جواب دیا کہ میری عمر کم لکھوائی گئی ہے، میڈیکل ٹیسٹ کرالیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر