 
                                                      توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس بھیجنے سے متعلق سماعت کا فیصلہ محفوظ
احتساب عدالت نے کڈن ہلز ریفرنس پرکیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 21 جون کو فیصلہ سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاسمیت دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جب کہ ملزمان کی درخواستوں پر نیب پراسیکیوٹرسہیل عارف اور وکلا نے دلائل دیے۔
نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے عدالت میں جو درخواستیں دی وہ نیب قانون کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔
پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ یہ کیس اختیارات کے غلط استعمال کا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس سے ملزمان کے اکاؤنٹس میں 64ملین آئے۔
کیس میں شریکِ ملزمان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ یہ کیس نیب کا نہیں بلکہ ٹیکس سے متعلقہ ہے۔ اس کیس کو ایف بی آر یا ایس ای سی پی کو منتقل کیا جائے۔
وکیل شریکِ ملزمان نے یہ بھی کہا کہ نیب اس کیس کو بنانے کا اختیار نہیں رکھتا۔
احتساب عدالت نے درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت درخواستوں سے متعلق فیصلہ 21جون کو سنائے گی۔
دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادراور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت میں سابق وفاقی وزیرفہمیدہ مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا ، رؤف فاروقی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے۔
شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی، عدالت نے ریفرنس کی سماعت مزید کارووائی کیلئے 13جون تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیرا گون ریفرنس سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی۔
صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش اورحاضری مکمل کرائی جبکہ وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظورمی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 