اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم خارجہ پالیسی اورمعیشت کو بہترکر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین احتجاج کا اختیار دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جمہوریت پسند سیاسی لوگ احتجاج کرتے ہیں، ہم نے بھی آزادی اورملین مارچ کیے تھے، ہمارے آزادی مارچ پرلوگوں نے پھول نچھاور کیے تھے۔
اسعد محمود نے کہا کہ عمران خان استعفوں کے بعد اب اسمبلیوں میں واپس آنے پرغورکررہا ہے، عمران خان کے اقدام بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، اسلحے کی بنیاد پرصوبائی حکومت کے ذریعے وفاق کودھمکایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں کسی کواحتجاج کرنے نہیں دیا، پی ٹی آئی کا کردارسب کے سامنے ہے، ہرکسی کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاورمیں رمضان کے مہینے میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ پرشیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت چلارہی تھی، ہم خارجہ پالیسی اورمعیشت کوبہترکررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
