Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے بیٹے کو اننیا نے منشیات دی تھی کہ نہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

Now Reading:

شاہ رخ خان کے بیٹے کو اننیا نے منشیات دی تھی کہ نہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

گزشتہ سال نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بناتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک با ر پھر بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جانب سے منشیات فراہمی کے حوالے سے جھوٹ بولا گیا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی آریان سمیت کسی کو بھی منشیات کی آفر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی کو منشیات کے لیے ادائیگی کی ۔

کروز ڈرگ کیس: این سی بی نے آریان خان کو کلین چٹ دیدی

گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ اورسپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں این سی بی نے کلین چٹ دے دی۔

Advertisement

 نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں چارج شیٹ دائر کر دی ، جس میں آریان خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

این سی بی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں این سی بی نے 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، تاہم اس میں آریان خان کا نام شامل نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کی جانب سے پیش کردہ چارج شیٹ میں لکھا ہے کہ اداکار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان اور موہک جیسوال کے علاوہ تمام ملزمان کے قبصے سے منشیات برآمد ہوئی۔

سرکاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر 14 افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت شکایت درج کی جا رہی ہے۔ 6 دیگر افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا کر 10 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا بھی شامل تھا۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران کروز شپ سے منشیات بھی قبضے میں لی گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے  تفتیش کی گئی ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ ابھی تک سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے اس کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے کئی روز تک پوچھ گچھ بھی کی۔

اس کیس میں تین لڑکیوں سمیت  دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر