Advertisement
Advertisement
Advertisement

سالِ نو کے آغاز پر بینک بند رہیں گے

Now Reading:

سالِ نو کے آغاز پر بینک بند رہیں گے
بینک بند

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2020 کو بینک بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم جنوری بروز بدھ کو بینک عوام کے لیے بند ہوں گے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کا عملہ معمول کے مطابق حاضری دے گا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

دریں اثنا حکومتی وصولیوں، ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے نیشنل بینک کی مجاز شاخیں اور اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر منگل کی رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تجارت کےنام پرمنی لانڈرنگ اب مشکل ہے،گورنراسٹیٹ بینک

Advertisement

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچیں اسی دن یعنی 31 دسمبر 2019ء کو متعلقہ ایس بی پی بیایس سی فیلڈ دفاتر کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کا تصفیہ کریں گی جس کے لیے نفٹ (NIFT) نے شام 7 بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2019ء (منگل) کو اپنی متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشنز کے لیے خصوصی کلئیرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر