لالی وُڈ کو “نا معلوم افراد”، “کھیل کھیل میں”، “ایکٹر ان لاء” جیسی ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار نبیل قریشی وزارت پیٹرولیم پر بھڑک اٹھے، اور حکومت کو زہر فنڈ قائم کرنے کا مشورہ دے دیا۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے گزشتہ روز دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “حکومت کے پاس تو زہر کھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں”۔
ہدایت کار نبیل قریشی نے مذکورہ بیان والی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، “اتنے پیسے میں دے دوں گا، ٹینشن نہیں ہے آپ لے لو، ورنہ فنڈ بنا لیتے ہیں عوام عطیہ کردیں گے، چلیں زہر فنڈ قائم کرتے ہیں۔”
Itney main dedounga … tension nahi hai aap lelo! Werna fund bana lete hain awaam donate kerdi ki lets create #zeherfund https://t.co/8foHoWaK3k
Advertisement— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) May 30, 2022
ایک خاتون صارف نے تو فوراً ہی فنڈ میں عطیہ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا، “زہر کھاؤ اور ہماری جان چھوڑو، ملک انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا۔”
Bilkul main donate ker daiti hun…..zehar khao te sadi Jaan chaddo🙄mulk Inshallah theek go jaey ga
— Rabia Waheed (@RabiaWaheed15) May 30, 2022
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے بھی نبیل قریشی کے مطالبے کو ہر پاکستانی کے دل کی آواز قرار دیا۔
ہر پاکستانی کے دل کی آواز ۔۔۔۔۔ہاہاہا🤣
— Sehbaan Butt (@SehbaanButt) May 30, 2022
صدف نامی ایک خاتون صارف نے نبیل کو خبردار کرتے ہوئے لکھا، “فلم پر پابندی لگوانی ہے کیا؟ حکومت کو غصہ آگیا نا تو زہر کھانے کے بجائے فلم بین کردیں گے۔”
فلم بین کروانا ہے کیا؟😝 حکومت کو غصہ آگیا نا تو زہر کھانے کے بجائے فلم بین کر دیں گے🤣🤣🤣
— Sadaf007🇵🇰 (@MissManzoor007) May 30, 2022
خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم قائدِ اعظم زندہ باد ریلیز ہونے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
