
پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر کو بالی ووڈ سے کام کی پیشکس کی گئی۔
اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بالی ووڈ سے مجھے آفر ہوئی اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی اداکار کو نہ ہوئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ جانے کی حامی نہیں بھری، مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے جیسی بھی ہوں، جس مقام پر ہوں اپنی عوام کی وجہ سے اور ان کی قدر کی وجہ سے ہوں۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے پروجیکٹ اور کام ہم دیکھتے ہیں، سب پسند بھی کرتے ہیں۔
اداکارہ نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کو سینما میں دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے اور فہد مصطفیٰ کو جب دیکھتی ہوں تو دونوں منفرد کردار سے خوب محظوظ ہوتی ہوں،اللہ پاک انہیں مزید عزت،کامیابیاں دے۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور فلمی دنیا میں بھی خاصی پذایرئی حاصل کی، نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News