Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے ہمیشہ تیار ہے، سکندر سلطان راجہ

Now Reading:

الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے ہمیشہ تیار ہے، سکندر سلطان راجہ
الیکشن کمشنر

انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے ہمیشہ تیار ہے، نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ انکا مسئلہ ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاہم مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں ہیں۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مئی 2021 میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج شائع ہوئے اور نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کے نتائج شائع ہونے کے بعد شروع کیا جبکہ 2018 کے انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے خصوصی آئینی ترمیم لائی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں تاہم نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر