Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدھو موسے والا کا قتل: شائی گل کا تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

Now Reading:

سدھو موسے والا کا قتل: شائی گل کا تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

پاکستانی گلوکارہ شائی گل نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

گلوکار سدھو موسے والا کی ناگہانی موت پر شائی گل نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کو سکون نصیب ہونے اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان ہو کر اسے غیرمسلم کے لیے ایسی دعا نہیں کرنی چاہئیے تھی۔

تنقید کے جواب میں انہوں نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے بہت سے ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور میں ان سب لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان نہیں ہوں، میں کرسچین ہوں اور ایک عیسائی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، چنانچہ میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے لیے دعا کر سکتی ہوں۔

بعد ازاں شائی گل نے کچھ لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والے ڈائریکٹ میسجز کے سکرین شاٹس شیئر گئے جس میں لوگ شائی گل کو بتا رہے تھے کہ لوگوں کی آپ پر تنقید غلط ہے، مسلمان بھی مذہب سے بالاتر ہو کر کسی بھی دوسرے مذہب کے شخص کے لیے ایسی دعا کر سکتے ہیں، جو لوگ تنقید کر رہے ہیں درحقیقت وہ خود غلط راستے پر ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ شائی گل نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 میں علی سیٹھی کے ساتھ گائے گئے گیت پسوڑی سے گائیگی کی دنیا میں قدم رکھا اور ان کا یہ پہلا گیت ہی سپرہٹ گیا۔

 گلوکارہ کا یہ گانا سپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں تیسرے نمبر پر رہا، یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا گیت ہے جسے اتنی کم مدت میں 10 کروڑ لوگوں نے دیکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر