پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی زندگی کا تجزیہ ایک پوسٹ میں کرکے سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لیے نیا موضوع فراہم کردیا۔
نوشین شاہ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرموجودہ سیا سی صورتحال پر اپنا ذاتی تجزیہ بیان کر تے ہوئے کہاکہ مریم نواز ہونے کا بھی الگ ہی مزہ ہے، صبح اُٹھو ، اپنے شوہرکو نظراندازکرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں باہرجاؤ، بےمعنی باتیں کرو، چیخ کربینظیربننے کی کوشش کرو اورپھرسوجاؤ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ، میزبان اور ماڈل وینا ملک نے بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر پراسی قسم کا طنز کیا تھا۔
وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ، جس میں انہوں نے مریم نواز کا نام لئے بغیر انہیں مخاطب کرکے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ والد کی تیمارداری کا بہانہ بنا کر جیل سے مفرور سزا یافتہ مجرمہ عمران خان کو کہہ رہی ہیں کہ وہ پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھا ہے۔
وینا ملک میں آخر میں انہیں ’دو نمبر سائیکو بُڈھی بھگوڑی‘ لکھ کر ٹوئٹ کا اختتام کر دیا۔
والد کی تیمارداری کا بہانہ بنا کر جیل سے مفرور سزا یافتہ مجرمہ عمران خان کو کہہ رہی ہیں کہ وہ پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھا ہے
دو نمبر سائیکو بُڈھی بھگوڑی
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 29, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
