Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردہ دینے کا صلہ ، شوہر نے وفا شعار بیوی کو جیل بھجوادیا

Now Reading:

گردہ دینے کا صلہ ، شوہر نے وفا شعار بیوی کو جیل بھجوادیا
گردہ

مصر کی خاتون کو شوہر نے نیکی کے بدلے جیل بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصری خاتون رحاب فتحی کا شوہر گردے کا مریض تھا اور اسی وجہ سے ان کی اہلیہ نے اپنا گردہ اپنے شوہر کو دیا۔

خاتون نے اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے شوہر کو اپنا گردہ عطیہ کیا تھا لیکن اس نیکی کا صلہ رحاب فتحی کو نہیں ملا بلکہ شوہر نے دوسری شادی کر لی اور اسے جیل بھجوا دیا۔

مصری خاتون کے ساتھ یہ غلط رویہ اخیار کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سب با وفا خاتون سے ہمدردی کا اظاہر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شوہر کی زندگی خطرے میں تھی، تو بیوی نے اسے اپنا گردہ عطیہ کر کے شوہر کی زندگی بچائی تھی لیکن کچھ عرصے بعد شوہر نے دوسری شادی کر لی۔

Advertisement

پہلی بیوی کے خلاف پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کروا دی کہ اس نے گھر کا سامان اپنے رشتے داروں کے ہاں منتقل کر دیا ہے۔

عدالت میں یہ مقدمہ کئی ماہ تک چلا لیکن شوہر کی جھوٹی کہانیوں کو بنیاد بنا کر خاتون کو قصور وار ٹھرایا اور چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

مصری خاتون کے لیے سوشل میڈیا پر سب آواز بلند کر رہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ مصری خاتون کا المیہ انتہائی رلا دینے والا ہے شوہر کو بچانے کے لیے گردے کی قربانی دی لیکن شوہر نے پہلے گھر سے نکالا پھر اس پر چوری کا الزام لگایا اور سوتن بھی لے آیا۔

واضح رہے رحاب فتحی کے مطابق گردہ دینے کے بعد شوہر کا رویہ غیر مناسب ہو گیا تھا ، لڑائی جھگڑوں کے ساتھ ساتھ مار پیٹ بھی تھی قریبی دوستوں نے صلح صفائی کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترک صدر طیب اردوان کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر بڑا بیان سامنے آ گیا
یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر پیر سے شروع ہوسکتی ہے ، وائٹ ہاؤس حکام
بھارت میں مذہبی جبر، عیسائی دعاؤں پر کریک ڈاؤن، امریکی شہری گرفتار
حماس رہنما نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں
نوبیل امن انعام 2025: کیا ڈونلڈ ٹرمپ واقعی اہل ہیں؟  8 جنگوں میں امن کے دعووں کی حقیقت
بھارتی فوج نے تلنگانہ میں مسلمانوں سے تدفین کا حق بھی چھین لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر