
حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی کوئی چار دیواری اور عزت محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سزا عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم میں کشمیری اپنے شہداء کی تدفین کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News