سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی حمایت سے غلام نبی میمن کو صوبہ سندھ کا آئی جی سندھ بنایا جارہا ہے۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی مین اور محسن بٹ میں سے ایک کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کے امکانات موجود تھے۔
واضح رہے کہ قائم مقام آئی جی سندھ کامران فضل کو عدالتی حکم کے بعد آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
اس سے قبل گریڈ 22 کے مشتاق مہر کو جرائم کی واردتوں کی روک تھام میں ناکامی پر آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
