
سعودی سفیر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان زراعت، توانائی، ریفائنری، آئی ٹی اور تجارت کے شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے ممکنہ مواقع سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر سعودی حکومت کے جذبات کو بھی سراہا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی، سیاسی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر مبنی غیر معمولی تعلقات ہیں۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین طویل المدتی تعلقات کو سراہا۔
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان میں باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جاری رکھنے پر گہری توجہ دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News