شفقت محمود کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل ہو گئے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کو کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے آپریشن کی کامیابی، صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفقت محمود علالت کے باوجود موجودہ کڑے حالات میں پارٹی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بیتاب ہیں، وہ پرعزم ہیں کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں۔
مسرت جمشید نے کہا کہ شفقت محمود نے تشدد کرانے پر رانا ثنا اللہ، پولیس افسران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے عدالتی فیصلے پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شا اللہ کرپٹ ٹولے اور سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
