Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا سارو گنگولی بی سی سی آئی کی صدارت چھوڑ دیں گے ؟

Now Reading:

کیا سارو گنگولی بی سی سی آئی کی صدارت چھوڑ دیں گے ؟

بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کے ایک ٹوئٹ پر قیاس آرائی شروع ہو گئی ہیں کہ وہ کرکٹ بورڈ کی صدارت چھوڑ رہے ہیں.

سارو گنگولی نے اپنے ٹوئٹ میں نئی اننگ شروع کرنے کی بات کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گنگولی کے ٹوئٹ کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں، لیکن بورڈ کی طرف سے ان کے صدر کا عہدہ  چھوڑنے کی بات کی تردید کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی گنگولی کی سیاست میں آنے کی باتیں ہوتی رہی ہیں، لیکن انہوں نے خود اس پر اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

گزشتہ دنوں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا فائنل کھیلا گیا تھا۔ یہاں گنگولی بھی موجود تھے۔

Advertisement

بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سال 2022 بتاتا ہے کہ 1992 سے میرے کرکٹ کی شروعات کے 30 سال ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد سے اب تک کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔

گنگولی نے لکھا کہ سب سے اہم بات، اس کی وجہ سے مجھے آپ کا سپورٹ بھی ملا ہے، میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں، جو میرا اس سفر کا ساتھی رہا ہے۔ مجھے سپورٹ کیا ہے اور میری مدد کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج میں کچھ نیا کرنے کی پلاننگ کر رہا ہوں۔ اس سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جاسکے گی۔ مجھے امید ہے کہ آپ کا سپورٹ مجھے اسی طرح ملتا رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سارو گنگولی صدارت کا عہدہ نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر