Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کو بالغ قرار دے دیا 

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کو بالغ قرار دے دیا 
نمرہ کاظمی

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے نمرہ کاظمی کو بالغ قراردیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی بازیابی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

والدہ نے عدالت کو بتایا کہ میرا بیٹا اس سے تین سال چھوٹا ہے جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم نے میڈیکل رپورٹ دیکھی ہے۔ نمرہ کم عمر نہیں ہے۔

فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ اغوا کی ایف آئی آر تو ویسے ہی ختم ہوگئی۔

عدالت نے کہا کہ ہم نمرہ کاظمی کا بیان لے لیتے ہیں جس کے بعد پولیس نے شیلٹر ہوم سے نمرہ کاظمی کوعدالت پہنچا دیا۔

Advertisement

سماعت کے دوران عدالت اور نمرہ کاظمی کے مابین مکالمہ ہوا جس میں نمرہ نے عدالت سے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرا کیس آج ہی حل کیا جائے۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ کو اغوا کیا گیا؟

نمرہ کاظمی نے جواب دیا کہ مجھے شہلا رضا ملنے آئی تھیں۔

محمد فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاست دان اس کیس میں شامل ہو رہے ہیں۔

نمرہ کاظمی نے عدالت کے روبہ رو دو بار بیان دیا کہ میں اپنی مرضی سے گئی تھی۔ میں اکیلے ہی پنجاب گئی۔

عدالت نے کہا کہ بچے سب کو پیارے ہوتے ہیں مگر بچے بڑے ہو جائیں تو ان کے حقوق ہوتے ہیں۔

Advertisement

وکیل محمد فاروق نے عدالت سے استدعا کی کہ شہلا رضا کو نمرہ کاظمی سے ملنے سے روکا جائے۔ شہلا رضا کیس کو خراب کررہی ہیں۔

جسٹس فیصل آغا نے کہا کہ آپ اس کے لیے الگ سے درخواست دائرکریں۔

عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نمرہ کاظمی سے والدین اور شوہرکو ملنے کی اجازت ہوگی۔

عدالت نے نمرہ کاظمی کی کسٹڈی اور دیگر معاملات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔ اسی دوران نمرہ کاظمی دارالامان میں رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر