جوبائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورین بینڈ بی ٹی ایس سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کر دی۔
ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں جوبائیڈن نے لکھا کہ’کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کرنا اچھا لگا۔‘
It was great to meet with you, @bts_bighit. Thanks for all you’re doing to raise awareness around the rise in anti-Asian hate crimes and discrimination.
I look forward to sharing more of our conversation soon. pic.twitter.com/LnczTpT2aL
Advertisement— President Biden (@POTUS) June 1, 2022
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بی ٹی ایس کا ایشیائی مخالف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک میں اضافے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
تاہم اس ملاقات میں امریکی صدر کی کورین پاپ بینڈ سے ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت ہوئی۔
جو بائیڈن نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی بی ٹی ایس سے ہونے والی اپنی ملاقات کی مزید تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔
خیال رہے کہ بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے۔
حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔
واضح رہے کہ کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ بھی بی ٹی ایس کے مداح ہیں۔
اس سے قبل خاتون اول جل بائیڈن نے گلوکارہ سلینا گومز کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔
جبکہ صدر بائیڈن نے ’جونز برادرز‘ (پاپ بینڈ) کے ساتھ ویکسینز کی افادیت سے متعلق ویڈیو بھی بنائی تھی۔
چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات میں بائیڈن نے کہا تھا کہ کورین موسیقی کے مداح ہر جگہ پر موجود ہیں۔
بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے، حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔
علاوہ ازیں کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔
تاہم وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق 31 مئی کو بی ٹی ایس اور صدر بائیڈن کی ملاقات ہوگی۔
اس ملاقات میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
