Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار کے کے کی بیٹی کا والد کیلئے جذباتی پیغام

Now Reading:

گلوکار کے کے کی بیٹی کا والد کیلئے جذباتی پیغام

معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کی بیٹی نے والد کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

گلوکار کی بیٹی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں والد کی آخری رسومات کی تفصیلات شیئر کیں۔

اُنہوں نے والد کے لیے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں آپ سے ہمیشہ پیار کروں گی۔

واضح رہے کہ گلوکار کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار 31 مئی کو کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد، نیو مارکیٹ تھانے کے علاقے کے تحت واقع گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے اور اُنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ کے کے کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں گانوں پر توجہ دی۔

انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا مشہورِ زمانہ گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، فلم ’دس‘ کا گیت ’دس بہانے‘، فلم ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ اور فلم ’وہ لمحے‘ کا مشہور گیت ’کیا مجھے پیار ہے‘ بھی گایا جبکہ فلموں میں ان کے گانوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر