Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیران کر دینے والا یہ “بلیک ہول” بصری دھوکہ آپ کا دماغ چکرا دے گا

Now Reading:

حیران کر دینے والا یہ “بلیک ہول” بصری دھوکہ آپ کا دماغ چکرا دے گا

سائنس دانوں نے ایک ایسا بصری دھوکہ تخلیق کیا ہے جو آپ کا دماغ چکرا دے گا۔ یہ آپٹیکل الیوژن دماغ کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ ایک جامد بلیک ہول پھیل رہا ہے۔

‘پھیلتے ہوئے سوراخ’ کا یہ وہم سائنس کے لیے نیا ہے، جسے جاپان کے شہر کوبے میں واقع رِٹسمیکان یونیورسٹی کے ماہرِ نفسیات پروفیسر اکیوشی کیتاوکا نے تخلیق کیا ہے۔

ٹیسٹس میں 86 فیصد رضاکاروں نے محسوس کیا کہ مرکزی بلیک ہول پھیل رہا ہے، گویا سرنگ جیسے تاریک ماحول میں جا رہا ہے، یا کسی سوراخ میں گر رہا ہے۔

یہ تصویر ہمارے دماغ کو دھوکہ دینے میں اتنی اچھی ہے کہ یہ ہماری پتلیوں کو بالکل اسی طرح پھیلنے کا اشارہ دیتی ہے، جسیے ہم واقعی کسی تاریک علاقے میں جا رہے ہوں۔

یہ بصری دھوکہ کیسے کام کرتا ہے؟

Advertisement

بڑھتے ہوئے سوراخ کا یہ دھوکہ ایک مرکزی بلیک ہول کو پھیلتا ہوا دکھاتا ہے، گویا دیکھنے والا کسی تاریک ماحول میں جا رہا ہے، یا کسی سوراخ میں گر رہا ہے۔

بیچ میں موجود ایک گول بلیک ہول آپٹک فلو کا ایک تاثر پیدا کرتا ہے، یعنی جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں اس کے ذریعے حرکات کا تجربہ کرنا ۔

محققین کے مطابق، جیسے جیسے لوگ تصویر دیکھتے ہیں، پتلیاں زیادہ روشنی حاصل کرنے کے لیے پھیلتی جاتی ہیں۔

ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہمیں معلوم ہو کہ ہم ایک تاریک جگہ میں داخل ہونے والے ہیں، جیسے کہ جب ہم کسی کار میں ہوتے ہیں جو ایک تاریک سرنگ میں داخل ہونے والی ہے۔

یہ بصری دھوکہ تصویر کے سائز یا رنگ کے قطع نظر بھی کام کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف اوسلو کے شعبہ نفسیات میں تجربات کرنے والے پروفیسر برونو لاینگ نے کہا کہ ”ایکسپینڈنگ ہول” ایک انتہائی متحرک وہم ہے۔

Advertisement

‘سنٹرل بلیک ہول کا سرکلر سمیر یا شیڈو گریڈینٹ آپٹک فلو کا ایک واضح تاثر پیدا کرتا ہے، گویا دیکھنے والا کسی سوراخ یا سرنگ میں آگے بڑھ رہا ہے۔’

پروفیسر کیتاوکا، جنہوں نے یہ تصویر بنائی ہے، بصری بصری دھوکوں کے خالق کے طور پر مشہور ہیں، جن میں مشہور گھومنے والے سانپوں کا وہم اور ‘آساہی’ برائٹنس وہم بھی شامل ہے۔

Professor Kitaoka is already known as a creator of optical illusions, including the famous Rotating Snakes illusion and the 'Asahi' brightness illusion (pictured). The Asahi illusion has a central region that looks more luminous than its white background, even though it is the same white everywhere

آساہی وہم کا ایک مرکزی خطہ ہے جو اپنے سفید پس منظر سے زیادہ روشن نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ہر جگہ ایک جیسا سفید ہے۔

نئی تصویر کی تاثیر کو جانچنے کے لیے، محققین نے 18 سے 41 سال کی عمر کے درمیان صحت مند بصارت کے حامل 50 افراد کو بھرتی کیا۔

تمام رضاکاروں کو کمپیوٹر اسکرین پر چند سیکنڈز کے لیے تصویر کے ساتھ ساتھ مختلف رنگوں والی تصویر کی متعدد تبدیلیاں دکھائی گئیں۔

Advertisement

Pictured are the different expanding hole images in different colours (left), as well as the 'scrambled' control images (right) 

ایک انفراریڈ آئی ٹریکر نے مختلف تصاویر پیش کئے جانے کے دوران آنکھوں کی پتلیوں کی رکاوٹوں اور پھیلاؤ کو ریکارڈ کیا۔

کنٹرول کے طور پر شرکاء کو پھیلتی ہوئی ہول امیجز کے مساوی روشنی اور رنگوں کے ساتھ، لیکن بغیر کسی پیٹرن کے ‘اسکرمبلڈ’ ورژن بھی دکھائے گئے۔

محققین نے پایا کہ یہ بصری دھوکہ سب سے زیادہ مؤثر اس وقت تھا جب سوراخ سیاہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر